اسلام آباد، ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 36 افراد جاں بحق ہو نے کے بعد اموات کی تعداد 22 ہزار 188 ہوگئی، پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 53 ہزار 842 ہوگئی۔ ہفتہ کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 935 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 45 ہزار 655، سندھ میں 3 لاکھ 35 ہزار 44، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 37 ہزار 560، بلوچستان میں 26 ہزار 932، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 950، اسلام آباد میں 82 ہزار 528 جبکہ آزاد کشمیر میں 20 ہزار 173 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 43 لاکھ 71 ہزار 850 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 842 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8 لاکھ 98 ہزار 944 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 995 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 36 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 22 ہزار 188 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 713، سندھ میں 5 ہزار 407، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 298، اسلام آباد میں 776، بلوچستان میں 305، گلگت بلتستان میں 111 اور آزاد کشمیر میں 578 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
کورونا وائرس سے مزید 36 افراد جاں بحق ، اموات کی تعداد 22 ہزار 188 ہوگئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
