واشنگٹن، امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ افغانستان میں جنہوں نے ہماری مدد کی ہے انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ایسے شہریوں کو امریکا میں خوش آمدید کہیں گے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے وائٹ ہاوس میں پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ 20 سالہ افغان جنگ کے دوران امریکا کی مدد کرنے والوں کو فوجیوں کے انخلا کے بعد افغانستان میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔جو بائیڈن نے مزید کہا کہ جنگ کے دوران امریکی فوجیوں کی مدد کرنے والے افغانوں کو اپنے ملک میں خوش آمدید کہیں گے۔ ہمارے لیے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والوں کو افغانستان میں نہیں چھوڑا جا سکتا۔
