اسلام آباد، سابق وزیرداخلہ و سینئر سیاستدان چوہدری نثار علی خان نے پنجاب اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے کسی قسم کی مراعات اور تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، سپیکر پنجاب اسمبلی کے نام چوہدری نثار نے ایک خط لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ انہوں نے 26مئی کو پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا باضابطہ حلف لیا ہے اور وہ پنجاب اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے کسی قسم کی مراعات اور تنخواہ نہیں لیں گے۔ چوہدری نثار نے سپیکر پنجاب اسمبلی سے درخواست کی ہے کہ وہ اسمبلی سیکرٹریٹ کو ہدایت کریں کہ وہ ان کے تنخواہ اور مراعات نہ لینے کی درخواست پر عمل درآمد کریں۔
چوہدری نثار کا پنجاب اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے کسی قسم کی مراعات اور تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
