ہومدنیاچین: مارشل آرٹ سینٹر میں آگ لگنے سے 18افراد ہلاک،16زخمی

چین: مارشل آرٹ سینٹر میں آگ لگنے سے 18افراد ہلاک،16زخمی

بیجنگ ، چین کے صوبہ ہینان میں مارشل آرٹ کے ایک تربیتی مرکز میں جمعہ کو آگ لگنے سے کم از کم 18افراد ہلاک اور 16زخمی ہوگئے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق آتش زدگی کا یہ واقعہ جمعہ کی صبح تین بجے کے قریب پیش آیا۔ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔آگ لگنے کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ حکام نے اس واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔پولیس نے بتایا کہ مارشل آرٹ سینٹر کے مالک کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ مقامی حکام آگ لگنے کے اسباب کا پتہ لگارہے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ زخمی ہونے والے سولہ میں سے چار افراد کی حالت نازک ہے۔مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے بیشتر بورڈنگ اسکول کے طلبہ تھے جن کی عمر سات سے سولہ برس کے درمیان تھی۔حکام نے مارشل آرٹ سینٹر کا نام نہیں بتایا ہے۔واضح رہے کہ چین میں بدترین آتش زدگی کے واقعات میں سے ایک لیویانگ شہر میں سن 2000میں کرسمس کے روز ایک نائٹ کلب میں پیش آیا تھا۔ اس کلب میں آگ لگنے سے 309 افراد کی موت ہوگئی تھی۔ بیشتر لوگوں کی موت ڈانس ہال میں دھواں پھیل جانے کے بعد دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی تھی کیونکہ ہال سے نکلنے کے لیے صرف دو ایمرجنسی دروازے تھے اور وہاں آگ بجھانے کا کوئی سامان بھی موجود نہیں تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔