ہومتازہ ترینشائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری:انگلینڈ کیساتھ کرکٹ سیریز پاکستان میں دکھائی جائے گی

شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری:انگلینڈ کیساتھ کرکٹ سیریز پاکستان میں دکھائی جائے گی

اسلام آباد،وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز کے میچز دکھانے کا مسئلہ کر لیا ہے۔جمعہ کو فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ملتان سلطانز کو نیا چمپئین بننے پر بہت مبارک، رضوان، بابر اعظم اور پاکستانی ہیروز کے ساتھ ان تمام غیر ملکی ہیروز کا بھی شکریہ جنہوں نے کرکٹ کا یہ شاندار میلہ سجایا۔اب اگلا میلہ سجنے کو ہے اور یہاں میں یہ بھی بتاتا چلوں کہ ہم نے انگلینڈ پاکستان سیریز دکھانے کا مسئلہ حل کر لیا ہے۔اس سے قبل 8 جون کو فواد چوہدری نے کہا تھا کہ پاکستان انگلینڈ کرکٹ سیریز پاکستان میں نہیں دکھائی جائے گی کیونکہ اس کے لیے پی ٹی وی نے انڈین کمپنی سے معاہدہ کرنا تھا، پی ٹی وی کی درخواست کو وفاقی کابینہ نے مسترد کر دیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔