Thursday, May 28, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزاکیاسی وفاقی انٹرپرائزز کی نجکاری کا حتمی پلان تیار،سرمایہ کاری کونسل منظوری دے گی

اکیاسی وفاقی انٹرپرائزز کی نجکاری کا حتمی پلان تیار،سرمایہ کاری کونسل منظوری دے گی

اسلام آباد (سب نیوز)81 وفاقی انٹرپرائزز کی نجکاری کا حتمی پلان وزیراعظم آف پاکستان کو پیش کردیا گیا ہے۔ وزارت نجکاری نے اپنا پانچ سال کا حتمی پلان تین حصوں میں تقسیم کیا ہے، وزارت نجکاری اپنا نجکاری کا حتمی پلان خصوصی سرمایہ کاری کونسل کو اگلی میٹنگ میں پیش کردے گی۔ حتمی پلان میں وفاقی حکومت کے 81 انٹرپرائزز، ڈویژن اور اداروں کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

چوبیس سنٹرل حکومتی ملکیت کی انٹرپرائزز اورڈویژن کی نجکاری کی سفارش کی گئی ہے، اکتالیس وفاقی انٹرپرائزز اور ڈویژن کو ا سٹریٹجک ایسٹ اور ضروری قراردیا گیا ہے، سولہ کو وفاقی انٹرپرائزز اور ڈویژن کو دوسری حساسیت کی وجہ سے نجکاری سے دوررکھا گیا ہے۔نجکاری لسٹ میں شامل اداروں میں پی آئی اے، زرعی ترقیاتی بینک، چاروں جینکو کی کمپنیاں، آر ایچ سی، پی آر سی ایل، ایس ایل آئی سی اور ایف ڈبلیوبی ایل شامل ہیں۔ایچ بی ایف سی، یوایس سی، پی ای سی او، ایس ای ایل، ہیسکو، جیپکو، پیسکو، مپکو، لیسکو، فیسکو، سپکو اور ایسکوبھی نجکاری لسٹ میں شامل ہیں۔

اسٹریٹجک ایسٹ اور ضروری لسٹ میں شامل انٹراپرائزز اور ڈویژن میں پی بی سی، پی ٹی وی، نیشنل ٹیلی کمیونیکشن کارپوریشن، کراچی پورٹ ٹرسٹ، پورٹ قاسم اتھارٹی، گوادر پورٹ اتھارٹی اور پاکستان نیشنل کارپوریشن شامل ہیں۔ پاکستان زرعی اسٹوریج اور سروس کارپوریشن، بیرون ملک ملازمین فانڈیشن، پاکستان اسٹیٹ آئل، پاکستان منرلز ڈویلپمنٹ کارپوریشن، جنکو ہولڈنگ کمپنی بھی اسٹریٹجک اور ضروری انٹرپرائزز میں شامل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔