ہومبریکنگ نیوزوزیر خزانہ 10 جون کو وفاقی بجٹ پیش کریں گے: حکومتی ذرائع

وزیر خزانہ 10 جون کو وفاقی بجٹ پیش کریں گے: حکومتی ذرائع

اسلام آباد(سب نیوز )نئے مالی سال کا وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ بجٹ تیاریوں کو حتمی شکل دے رہی ہے اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب 10 جون کو بجٹ پیش کریں گے۔ذرائع کے مطابق بجٹ میں آئی ایم ایف شرائط کو شامل کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی سے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی ملاقات ہوئی جس میں وزیرِ خزانہ نے عوام دوست بجٹ کی تیاری پر قائم مقام صدر کو بریفنگ دی۔ قائم مقام صدر سے ملاقات میں وزیر خزانہ نے مہنگائی پر قابو پانے کے لیے حکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔