ہوماسلام آبادوفاقی وزارت تعلیم، اسلام آباد میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج تعلیم، صحت کے معیار میں بہتری کے لیے پرعزم

وفاقی وزارت تعلیم، اسلام آباد میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج تعلیم، صحت کے معیار میں بہتری کے لیے پرعزم

اسلام آباد میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج اور فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن، وزارت فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ، نے مفاہمت کے ایک خط (LoU) پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد ایف ڈی ای کے زیر انتظام اسکولوں میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔ اسلام آباد میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے سی ای او یاسر خان نیازی اور ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی ای تنویر احمد نے دستخط کیے جانے والے اس معاہدے میں تعلیمی معیار کو بڑھانے کے لیے سہولیات اور تربیت فراہم کرنے، اساتذہ کی صلاحیتوں کو ڈیجیٹل لرننگ تکنیک سے فائدہ اٹھانے کے لئے بڑھانے پر توجہ دی گئی ہے۔

معاہدے کے تحت کالج منسٹری کی خاص طور پر پرائمری اسکولوں کی بہتری کے لئے مدد کرے گا جس میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی، تدریسی عملے کی تربیت اور استعداد کار میں اضافہ، طلبہ کے وظائف اور سائنس لیبز اور لائبریریوں کی اپ گریڈیشن شامل ہیں۔ اس اقدام کا مقصد ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنا اور کم مراعات یافتہ طلباء کے لیے علم تک رسائی کو بہتر بنانا ہے۔

دستخط کی تقریب میں اہم عہدیداروں نے شرکت کی جن میں آئی ایم ڈی سی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر خورشید احمد اور سیکرٹری فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ محی الدین احمد وانی کے علاوہ عمارہ نسیم اور سجاد خان اور دیگر انتظامی اہلکاروں شامل تھے۔

یاسر خان نیازی نے کالج کے تعلیمی میدان میں تعاون کے ساتھ ساتھ صحت ق تندرستی کے اقدامات کے عزم پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کالج کے تدریسی ہسپتالوں ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال اور اسلام آباد ڈینٹل ہسپتال کے توسط سے بیماریوں سے بچاو کے لئے احتیاطی اقدامات اور آگاہی مہمات کی تجویز پیش کی، جن میں وقتاً فوقتاً صحت سے متعلق آگاہی سیشنز اور میڈیکل کیمپس شامل ہیں، جو طلباء اور تدریسی اور انتظامی عملے دونوں کے لیے ذاتی حفظان صحت اور ذہنی تندرستی کو بہتر بنانے پر مرکوز ہوں گے۔ یاسر نیازی نے کہا کہ “یہ شراکت FDE اسکولوں میں تعلیمی انفراسٹرکچر اور صحت سے متعلق آگاہی کو بڑھانے کی جانب ایک اہم قدم ہے، جو معیاری تعلیم اور جامع صحت g بنانے کے لیے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتی ہے۔”

سکریٹری اور ایف ڈی ای کے دیگر عہدیداروں نے کالج کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں جانب سے تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے اپنی مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کا عزم کا اظہار کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔