Tuesday, May 26, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومکھیلورلڈ چیمپئن آف لیجنڈزکےلئے انگلینڈ چیمپئنز نے اسکواڈ تیار کرلیا

ورلڈ چیمپئن آف لیجنڈزکےلئے انگلینڈ چیمپئنز نے اسکواڈ تیار کرلیا

دبئی :انگلینڈ چیمپئنز نے ورلڈ چیمپئن آف لیجنڈز کے آئندہ افتتاحی ایڈیشن کے ایک بھرپور لائن اپ تیار کرلی ہے۔ انگلینڈ چیمپئنز کیون پیٹرسن، روی بوپارا، ایان بیل، سومت پٹیل، اویس شاہ، فلپ مسٹرڈ، کرس شوفیلڈ، ساجد محمود، اجمل شہزاد، عثمان افضل، ریان سائیڈبوٹو ، اسٹیفن پیری، اسٹورٹ میکر، اور کیون اوبرائن کو اپنے اسکواڈ میں جگہ دی ہے۔

یہ ٹیم پراوین شرما، عمر العمراور بالی ووڈ اسٹار جیکولین فرنینڈز کی ملکیت ہے جس سے ایک دلچسپ سیزن کا وعدہ کیا ہے۔

پراوین شرما نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم میں کیون پیٹرسن اور ایان بیل جیسے لیجنڈز موجود ہیں جو غیرمعمولی کارکردگی دکھائیں گے۔ جائیدادوں کے کاروبار سے وابستہ عمر العمر کے مطابق ہماری بیٹنگ لائن بہت مضبوط ہے اور ہم ایک دلچسپ سیزن کی توقع کررہے ہیں۔

جبکہ بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کہتی ہیں کہ ٹیم ایک بھرپور تفریح فراہم کرے گی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔