لاہور(آئی پی ایس)مسلم لیگ (ن) کی صدارت چھ سال بعد دوبارہ نوزاشریف کے پاس آگئی ۔
سابق وزیراعظم نواز شریف مسلم لیگ ن کے بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے،نوازشریف کے خلاف کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے ۔
پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف کے مقابلے میں کسی نے بھی پارٹی صدارت کے لیے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے۔
نئے پارٹی صدر کے باضابطہ نام کا اعلان پارٹی کی جنرل کونسل کے اجلاس میں کیا جائے گا، مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل کا اجلاس کچھ دیر میں مقامی ہوٹل میں ہو گا۔
نواز شریف مسلم لیگ ن کے بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

