ہومکامرسپاکستان میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

پاکستان میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

کراچی ،پاکستان میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 158روپے سے بھی بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 158روپے 70پیسے پر پہنچ گئی۔ایکس چینج ریٹ میں ایک بار پھر اضافہ دیکھا جارہا ہے، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 158روپے سے بھی تجاوز کرگئی۔رواں ماہ کے دوران امریکی کرنسی کی قیمت میں 3روپے 57پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت فروخت 158روپے70پیسے پرپہنچ گئی۔کرنسی مارکیٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں تعطل اورعالمی مارکیٹ میں خام تیل کی بلندقیمتوں کی وجہ سے مستقبل قریب میں روپے پردباوکاخدشہ ہے ،جس کی وجہ سے ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔