ہومپاکستانوزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے پرتگال کے سفیر کی ملاقات ، فٹبال سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے پرتگال کے سفیر کی ملاقات ، فٹبال سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے پاکستان میں پرتگال کے سفیر مسٹر پالو ڈومنگیوز کی ملاقات ،ملاقات میں پرتگال کے پولیٹیکل آفیسر ڈیوڈ آرکا، کراچی میں پرتگال کے اعزازی قونصل امین فاکر اور سیکریٹری ٹو سی ایم آصف جمیل شریک تھے ۔ملاقات میں توانائی، ڈی سیلینیشن اور فٹبال سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات میں کراچی میں ڈی سیلینیشن پلانٹس کے قیام کے لیے پرتگالی کمپنیوں کو کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ساتھ منسلک کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اس موقع پر کہا کہ سندھ حکومت کراچی کی پانی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ڈی سیلینیشن منصوبوں پر کام کر رہی ہے، پرتگالی کمپنیاں اور کے ڈبلیو ایس سی مل کر کراچی میں ڈی سیلینیشن پلانٹ کے قیام کے امکانات اور تکنیکی امور کا جائزہ لیں گے،پرتگال کی جدید ٹیکنالوجی اور مہارت سے کراچی میں پانی کی فراہمی کے نئے منصوبوں کو فروغ دیا جائے گا۔ وزیراعلی سندھ نے محکمہ سرمایہ کاری کو پرتگال کے سفارت خانے سے رابطہ کرکے توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے امکانات تلاش کرنے کی ہدایت کی ، ملاقات میں توانائی کے شعبے میں پرتگالی سرمایہ کاری، جدید ٹیکنالوجی اور تکنیکی تعاون کے امکانات پر بھی گفتگوکی گئی ۔لیاری کے نوجوان فٹبالرز کو پرتگال کے تجربے اور عالمی معیار کی جدید تربیت فراہم کرنے ،سندھ اور پرتگال کے درمیان کھیلوں، توانائی اور آبی وسائل کے شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیا گیا ،ملاقات میں پرتگال کے فٹبال کے تجربے سے فائدہ اٹھا کر لیاری کے نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتیں نکھارنے پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا ۔

وزیراعلی سندھ نے لیاری میں فٹبال کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کو عالمی معیار کے مواقع فراہم کرنے پر زور دیا اور کہا ہم کراچی کے عوام کو صاف پانی کی فراہمی اور توانائی کے مسائل کے حل کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔پرتگالی سفیر نے سندھ کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون اور سرمایہ کاری بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ۔ ملاقات میں سندھ اور پرتگال کے درمیان باہمی تعاون اور سرمایہ کاری کے نئے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔پانی، توانائی اور کھیلوں کے شعبوں میں عملی تعاون کے لیے دو طرفہ رابطے مزید مستحکم کرنے پر اتفاق ،پرتگالی سفیر نے وزیراعلی سندھ کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والی آئندہ سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے پرتگال سرمایہ کاری کانفرنس کی دعوت قبول کر لی، وزیراعلیٰ نے کہا کہ سندھ حکومت کا وفد اسلام آباد میں پرتگال سرمایہ کاری کانفرنس میں بھرپور شرکت کرے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔