ہومپاکستانلاہور کے علاقے جوہر ٹان میں زور دار دھماکہ ،قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے

لاہور کے علاقے جوہر ٹان میں زور دار دھماکہ ،قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے

لاہور(آئی پی ایس )لاہور کے علاقے جوہر ٹاون میں گاڑی میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔تفصیلات کے مطابق دھماکہ جوہر ٹاون کے علاقے احسان ممتاز ہسپتال کے قریب ہوا، پولیس کے مطابق دھماکہ گاڑی کے اندر ہوا ہے، ریسکیو کی ٹیمیں روانہ کر دی گئیں۔دھماکہ اتنی شدید نوعیت کا تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ریکسیو افراد نے4 زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کی تصدیق کردی۔دھماکہ ایکسپو سینٹر کے قریب ہوا اور اس میں ایک گاڑی بھی تباہ ہوگئی ہے۔ ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوچکی ہیں۔دھماکے کی آواز اتنی تیز تھی کہ دور دراز کے علاقوں میں بھی سنی گئی اور بعض عمارتوں کے شیشیے بھی ٹوٹ گئے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔