ہومبریکنگ نیوزبلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری؛ فتن الہندوستان کا دہشتگرد ہلاک

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری؛ فتن الہندوستان کا دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ (آئی پی ایس )سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت فتن الہندوستان کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے میناز میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتن الہندوستان کا ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بولیدہ کے علاقے میناز میں دہشتگردوں نے 2 خواتین کو اپنے ہمراہ لے جاتے ہوئے ناکہ بندی کی کوشش کی۔اس دوران سیکیورٹی فورسز نے فرار ہونے والے دہشتگردوں کا تعاقب کیا، جس میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بولیدہ کے علاقے میناز میں فتنہ الہندوستان کے ہلاک دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

فورسز کی جانب سے علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔ بلوچستان میں فتن الہندوستان کے خلاف کارروائیاں بدستور جاری ہیں، جو آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔