ہومبریکنگ نیوزبیرئر ہٹانے اور کار سرکار میں مداخلت کا کیس، ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کو 10، 10 سال قید

بیرئر ہٹانے اور کار سرکار میں مداخلت کا کیس، ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کو 10، 10 سال قید

اسلام آباد:بیرئر ہٹانے اور کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ایمان مزاری اور ہادی علی پر 7 اکتوبر کو فرد جرم عائد کی گئی تھی، دونوں کی جانب سے صحت جرم سے انکار پر باقاعدہ ٹرائل کا آغاز ہوا۔ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف یہ مقدمہ بین الاقوامی کرکٹ ٹیم کے سکیورٹی روٹ میں مبینہ رکاوٹ ڈالنے اورعوام کو اشتعال دلانے کے الزامات کے تحت تھانہ آبپارہ میں درج کیا گیا تھا۔
راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے اڈیالہ جیل میں محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔
عدالت نے 3 مختلف دفعات کے تحت سزا کا حکم دیا ہے، ایمان مزاری اور ہادی علی پر جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔
عدالت کی جانب سے کیس میں اسٹیٹ کونسل مقرر کیا گیا تھا، اسٹیٹ کونسل عاطف محمود نے گواہان پر جرح کی ، پراسیکیوشن کی جانب سے مجموعی طور پر کیس میں 7 گواہان کو پیش کیا گیا تھا۔
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف 25 اکتوبر 2024 کو مقدمہ درج کیا گیا تھا، دونوں اس کیس میں ضمانت پر تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔