ہومبریکنگ نیوزدرجہ حرارت میں اضافہ، گلگت بلتستان اور کے پی میں گلیشیئر سے بنی جھیلیں پھٹنے کا خدشہ

درجہ حرارت میں اضافہ، گلگت بلتستان اور کے پی میں گلیشیئر سے بنی جھیلیں پھٹنے کا خدشہ

اسلام آباد(آئی پی ایس )درجہ حرارت میں اضافے کے باعث گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا (کے پی) میں گلیشیئر سے بنی جھیلیں پھٹنیکا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے وارننگ جاری کردی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 21 تا 27 مئی گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری زائد رہیگا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت بڑھنے سے فلیش فلڈز آنے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔ گلگت بلتستان اور چترال کے علاقوں میں برفانی جھیلیں پھٹنے سے سیلاب آسکتے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے ضلعی انتظامیہ، مقامی تنظیموں اور مقامی آبادیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔