ہومبریکنگ نیوزبجلی تقسیم کارکمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی جنس افسران تعینات کرنے کا فیصلہ

بجلی تقسیم کارکمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی جنس افسران تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (آئی پی ایس )حکومت نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی جنس افسران تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم نے پاور ڈویژن کو ایف آئی اے اور انٹیلی جنس افسران کو تعینات کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

بجلی تقسیم کارکمپنیوں میں مستقل ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے تعینات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ بجلی کمپنیوں کے بورڈ میں سیاسی بنیادوں پر تعینات ڈائریکٹرز کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ایف آئی اے ڈپٹی ڈائریکٹر تقسیم کار کمپنیوں کے کرپٹ افسران کے خلاف کیس تیار کرائے گا جبکہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ہیڈکوارٹر کی سطح پر کوارڈینیشن اور مانیٹرنگ کرے گا۔ پاور ڈویژن نے احکامات پر ایکشن شروع کر دیا ہے جس کے بعد کرپٹ افسران کے خلاف گھیرا تنگ ہوگیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔