ہومپاکستانصدرآئی سی سی آئی احسن بختاوری کا ایرانی صدر کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

صدرآئی سی سی آئی احسن بختاوری کا ایرانی صدر کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد (سب نیوز ) صدراسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری احسن بختاوری نے ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

پیر کو جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدرابراہیم رئیسی ، وزیر خارجہ اور دیگر کی شہادت سانحہ عظیم ہے ،دکھ کی اس گھڑی میں ایرانی حکومت ، عوام اور شہدا کے ورثا کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

احسن بختاوری نے کہا کہ ابراہیم رئیسی امت مسلمہ کے اتحاد کے بڑے حامی تھے، عالم اسلام ایک عظیم رہنما سے محروم ہو گیا ہے،پاک ایران تعلقات کے حوالے سے صدر ابراہیم رئیسی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، افسوسناک واقعے پر ہر پاکستانی غمزدہ اور اپنے ایرانی بہن بھائیوں کے غم میں برابر کا شریک ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔