ہومبریکنگ نیوزعرب ممالک اسرائیل کے خلاف ایک ہوگئے، غزہ سے مکمل انخلا کا مطالبہ

عرب ممالک اسرائیل کے خلاف ایک ہوگئے، غزہ سے مکمل انخلا کا مطالبہ

بحرین(سب نیوز )اسرائیل کے خلاف عرب ممالک اکٹھے ہوتے ہوئیغزہ سے اپنی فوجی واپس لے جانے کا مطالبہ کردیا ہے۔منامہ میں عرب لیگ کا بحرین سربراہی اجلاس منعقد ہوا جس میں اسرائیل کے انخلا اور غزہ کے متاثرہ علاقوں سے فوجی ناکہ بندی ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا۔یو اے ای کی پہلی پکی سڑک بنانے والوں میں شامل پاکستانی شہری کے اعزاز میں تقریب

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس کے اعلامیے میں فلسطینی علاقوں میں امن دوست فوج کی تعیناتی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔جمعرات کے روز 22 رکنی عرب لیگ نے غزہ سے مکمل طور پر اسرائیلی انخلا اور تباہ شدہ علاقوں پر فوجی ناکہ بندی ختم کرنے پر زور دیا گیا۔ بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ نے منامہ میں سربراہی اجلاس کے افتتاح کے موقع پر مشرق وسطی میں امن کی صورتحال قائم کرنے کے لیے بین الاقوامی کانفرنس بلانے کا بھی مطالبہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔