ہومبریکنگ نیوزپیپلزپارٹی اور ن لیگ کی اپوزیشن کو ساتھ چلنے کی ایک بار پھر دعوت

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی اپوزیشن کو ساتھ چلنے کی ایک بار پھر دعوت

اسلام آباد (سب نیوز )ایوان بالا میں آصف زرداری کے مشترکہ اجلاس کے خطاب پربحث کا آغازہوا تو پیپلزپارٹی اورن لیگ نے اپوزیشن کوساتھ چلنے کی ایک بارپھردعوت دی۔ صدرمملکت کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کی مصدقہ نقل سینیٹ میں پیش کردی گئی۔ شکریہ کی تحریک پربحث کی گئی پیپلزپارٹی سینٹرزنے خطابات میں ملکی استحکام کیلئے ملکرچلنے پرزوردیا۔

شیری رحمان بولیں تحریک انصاف رویہ بدلنے ملکی استحکام کیلئے مشورہ دے، بیانیہ بنانیسے ملک آگے نہیں بڑھتا اپوزیشن کوفراخدلی دکھانی ہوگی۔جام سیف اللہ خان نے کہاملک میں عدم برداشت کا ماحول پی ٹی آئی نے پیدا کیا پی ٹی آئی نے خود بلنڈرزکئے۔جبکہ پی ٹی آئی سینیٹر علی ظفر نے کہاکہ سیاسی انتقام جاری رہا تو ملک میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔

ن لیگ سینیٹرز نے بھی بات چیت کا مشورہ دیا سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا پی ٹی آئی قیادت کوہتھکڑی میں دیکھ کردکھ ہوتا لیکن مسائل کا حل بات چیت میں ہی ہیپی ٹی آئی سینیٹرعلی ظفرنے سینیٹ میں خیبرپختوانخواہ کی نمائندہ نہ ہونیکا نقطہ اٹھاتیہوئے کہا کہ ہم سیاسی تقسیم میں بٹے ہوئے ہیں پی ٹی آئی کے ساتھ ناانصافی کی بدترین مثالیں قائم کی گئیں۔ ۔ سینیٹرکا اظہار رائے جاری تھاکہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے اجلاس پیرتک کیلئے ملتوی کردیا

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔