اسلام آباد،پختونخوا کے علاقے سوات اور وفاقی دارالحکومت میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، مری، خیبرپختونخوا کے ضلع سوات، ایبٹ آباد، سوات، بٹگرام، مانسہرہ ، مالا کنڈ ، آزاد کشمیر کے علاقے مظفر آباد، ہٹیاں بالا، لیپہ، وادی نیلم اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.4 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 20 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز سوات مینگورہ سے 25 کلو میٹر دور تھا، زلزلے کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئی۔
اسلام آباد، سوات، ایبٹ آباد سمیت دیگر جگہوں پر زلزلے کے جھٹکے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
