ہومپاکستانچیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ، حکومت کا موقف سامنے آگیا

چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ، حکومت کا موقف سامنے آگیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے حکومت کی جانب سے چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کی مدت کا تعین کرنے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا ہے۔
ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس فی الحال ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں، نہ ایسی کوئی دستاویز دیکھنے میں آئی، نہ ایسی کوئی بات ہوئی ہے۔
عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر بے بنیاد مہم چلائی جارہی ہے، کسی بھی سطح پر چیف جسٹس کے عہدے کی میعاد پر بات نہیں ہوئی ، خبر غلط ہے، حکومت ایسا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔
خیال رہےکہ موجودہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ 25 اکتوبر 2025 کو 65 سال عمر ہونے پر ریٹائر ہوجائیں گے کیونکہ آئین کے تحت سپریم کورٹ کے جج کے لیے عمر کی حد 65 سال ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔