ہومپاکستان13.6ملین روپے کی بچت، گورنر پنجاب نے کفایت شعاری میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا

13.6ملین روپے کی بچت، گورنر پنجاب نے کفایت شعاری میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا

لاہور، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کفایت شعاری اور بچت کی پالیسی کیلئے عملی اقدامات نے مثال قائم کردی، چوہدری سرور کی کفایت شعاری کی وجہ سے13.6ملین روپے کی بچت کی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی کفایت شعاری کی پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے گورنر ہاوس لاہور نے کم اخراجات میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔چوہدری سرور کی گورنر شپ میں کفایت شعاری پر عمل کیا گیا، اور مالی سال2020-21 کے دوران گورنرہاوس میں صرف 20 لاکھ خرچ کئے۔گورنرہاوس لاہور کیلئے ایک کروڑ 56 لاکھ روپے کے فنڈزجاری ہوئے لیکن چوہدری سرورکی کفایت شعاری کی وجہ سے13.6ملین روپے کی بچت کی۔چوہدری سرور نے انتظامیہ کواخراجات میں مزیدکمی کرنیکی ہدایت کردی، چوہدری سرور کے گورنربننے کے بعد مہمانوں کو چائے،بسکٹ ملتے ہیں جبکہ گورنرپنجاب گورنرہاوس کے اخر اجات کو ماہانہ بنیادوں پرچیک کرتے ہیں۔یاد رہے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ملک میں کفایت شعاری کی روایت برقرار ہے، تین سال میں وزیراعظم آفس اور ہاوس کے اخراجات میں 108 کروڑ روپے کی بچت کی گئی۔اخراجات کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق وزیراعظم آفس کے اخراجات میں پہلے سال28فیصد ، دوسرے سال 21فیصد اور تیسرے مالی سال میں 29فیصدکمی کی گئی، وزیراعظم آفس کے مختص بجٹ اور اخراجات میں 518ملین کی بچت کی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔