تل ابیب(آئی پی ایس ) اسرائیل نے وادی اردن میں مزید 2 ہزار ایکڑ رقبے پر یہودی آباد کاری کے منصوبوں کا اعلان کردیا۔
ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیل نے دریائے اردن کے نزدیکی علاقے وادی اردن کے 2 ہزار ایکڑ رقبے پر دعوی کرتے ہوئے ان زمینوں پر یہودی آبادکاروں کو بسانے کا منصوبہ بنایا ہے۔اس رقبے پر کاروباری اور صنعتی اضلاع کے قریب سیکڑوں ہاوسنگ سوسائٹی یونٹس بنائے جائیں گے جس کی نگرانی صیہونی ریاست کے وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ کریں گے جو انتہائی دائیں بازو کی جماعت سے تعلق رکھتے ہیں۔
نشریاتی ادارے کے مطابق، اس علاقے میں سیکڑوں ہاوسنگ یونٹس تیار کرنے کا منصوبہ ہے، جو یافیت کی اسرائیلی بستی کے ساتھ ساتھ ایک کاروباری اور صنعتی ضلع کے قریب واقع ہے۔وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک بھر میں سخت محنت اور حکمت عملی کے ساتھ یہودی بستیوں کی آبادکاری کو فروغ دیتے رہیں گے۔
اسرائیل کا وادی اردن میں مزید 2ہزار ایکڑ رقبے پر یہودی آباد کاری کے منصوبوں کا اعلان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
