Sunday, May 31, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 66 ہزار پوائنٹس کی حد بحال

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 66 ہزار پوائنٹس کی حد بحال

اسلام آباد(نیوزڈیسک)کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 66 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی،100 انڈیکس کی 401پوائنٹس کےاضافے سے 66005 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہی ہے۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پہ اسٹاک مارکیٹ 65 ہزار 603 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہو گئی، ڈالر 4 پیسے مزید سستا ہو گیا۔ انٹر بینک میں دوران کاروبار ڈالر سستا ہونے سے 279روپے25پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔
عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کی تکمیل کو ترجیح قراردیتے ہوئے پاکستان کی نئی کابینہ کی تشکیل کے بعد دوسرے اقتصادی جائزےکیلئے مشن بھیجنےکا عندیہ دیدیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔