Sunday, May 31, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزپنجاب میں انڈسٹری مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل اور مقامی سولر پینلز کی حوصلہ افزائی کا اعلان

پنجاب میں انڈسٹری مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل اور مقامی سولر پینلز کی حوصلہ افزائی کا اعلان

لاہور(سب نیوز )پنجاب کے نومنتخب وزیرصنعت وتجارت چوہدری شافع حسین نے کہا ہیکہ صوبے میں انڈسٹری مسائل کوترجیحی بنیادوں پر حل اور مقامی سطح پر تیار کردہ سولر پینلز کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔صوبائی وزیرصنعت وتجارت چوہدری شافع حسین کاٹیوٹاسیکریٹریٹ کادورہ کیا،سیکریٹری صنعت وتجارت اورضلعی اداروں کیسربراہان نے بریفنگ دی۔

اس موقع پر چوہدری شافع حسین نے کہا کہ انڈسٹری سیکٹر معیشت کا اہم حصہ ہے،اس سیکٹر کیمسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کریں گے اورصنعتی مراکزکوحقیقی معنوں میں سرمایہ کاری کے حب بنائیں گے،پنجاب میں نئی سرمایہ کاری لا نے کیلئے ٹیم کے طورپرکام کریں گے، سولر پینلز کی مقامی سطح پرتیاری کی حوصلہ افزائی کی جائیگی۔

چوہدری شافع حسین نے کہا کہ مہنگائی کی روک تھام کیلئے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو پوری طرح متحرک کیا جائے گا،اشیائے ضروریہ کی دستیابی یقینی بنا کر قیمتوں میں کمی لائی جائے گی ،مڈل مین کا کردار ختم کر کے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں نیچے لائیں گے،رمضان و ماڈل بازاروں کو حقیقی معنوں میں عوام کو ریلیف کی فراہمی کا ذریعہ بنائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔