اسلام آباد(نیوزڈیسک)صدر مملکت عارف علوی نے جسٹس ملک شہزاد کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔
ترجمان ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نعیم اختر افغان کی بطور جج سپریم کورٹ تقرری کی منظوری دے دی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ صدر نے جسٹس ہاشم خان کاکڑ کی قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تقرری کی منظوری بھی دے دی ہے جب کہ جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی بطور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تقرری کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔
جسٹس ملک شہزاد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مقرر، صدر نے منظوری دیدی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

