Monday, June 1, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومٹاپ سٹوریپاکستان کا ٹی ٹی پی حملے روکنے کیلئے افغان حکومت پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ

پاکستان کا ٹی ٹی پی حملے روکنے کیلئے افغان حکومت پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ

نیویارک(نیوزڈیسک)پاکستان نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشتگردانہ حملے روکنے کیلئے افغان حکومت پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان سے متعلق سلامتی کونسل اجلاس میں پاکستانی مندوب منیر اکرم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب کو پتہ چلنا چاہیے کہ کالعدم ٹی ٹی پی جدید عسکری سازو سامان کیسے اور کہاں سے حاصل کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں ٹی ٹی پی کے مالیاتی ذرائع کی کھوج لگائی جائے اور افغان عبوری حکومت سے کالعدم ٹی ٹی پی سے تعلق ختم کرنے کا مطالبہ کیا جائے۔

منیر اکرم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹی ٹی پی حملے روکنے کیلئے افغان حکومت پر دباؤ ڈالا جائے۔ دوسری جانب افغانستان کیلئے نمائندہ خصوصی روزا اوتن بائیفا نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے بارے میں پاکستان کو بھی تشویش ہے اور طالبان جب تک وعدے پورے نہیں کرتے انہیں تسلیم کرنا مشکل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ طالبان خواتین پر ناروا پابندیاں ختم اور انسانی حقوق کی پاسداری کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔