ہومپاکستانوزیراعظم نے تنخواہ دار طبقے پر براہ راست بجٹ میں کوئی ٹیکس نہیں لگایا،فرخ حبیب

وزیراعظم نے تنخواہ دار طبقے پر براہ راست بجٹ میں کوئی ٹیکس نہیں لگایا،فرخ حبیب

اسلام آباد،وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو پسے ہوئے طبقات کا احساس ہے اسی لئے احساس کیش پروگرام، سالانہ 50 ہزاراحساس انڈر گریجوایٹ سکالرشپس، لنگر خانے، پناہی گاہیں ان کی ہدایات پراحساس پروگرام میں 210 ارب کو بڑھا کر 260 ارب کردیا گیا ہے جو کہ 24 فیصد اضافہ ہے۔ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں فرخ حبیب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے تنخواہ دار طبقے پر براہ راست بجٹ میں کوئی ٹیکس نہیں لگایا۔ اس کے باوجود صوبوں کو محصولات میں اضافی حصہ دینے کا فیصلہ کیا۔صوبائی شیئر 2704ارب سے بڑھ کر 3412 ارب ہوجائے گا،یہ اضافہ25 فیصد ہے ۔انہوں نے کہا کہ بلاول اور شہباز شریف خود بجٹ تقریر کے دوران ہنگامہ آرائی اور ہلڑ بازی کرواتے رہے،انتہائی اہم موقع پر عوام کی بہتری اور ملک کی ترقی کے حوالے سے بجٹ کا ایک لفظ بھی نہیں سنا،اب ہوا میں تیر نہ چلائے بلکہ مزدور،تنخواہ دار طبقہ، صنعت کار ،کسان سب نے اسکو سراہا ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔