ہومپاکستانسی ڈی اے کا اسلام آبادکو روشن تر شہر بنانے کیلئے جدید ایل ای ڈی لا ئٹس لگانے کا فیصلہ

سی ڈی اے کا اسلام آبادکو روشن تر شہر بنانے کیلئے جدید ایل ای ڈی لا ئٹس لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی پی ایس ) کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے )نے وفاقی دارلحکومت کی تمام سٹریٹ لائٹس کو سو ڈیم لا ئٹس سے جدید ایل ای ڈی لا ئٹس پر منتقل کر نے کا فیصلہ کیا ہے، چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایات پر وفاقی دارلحکومت کو روشن تر شہر بنانے اور بجلی کی بچت کیلئے سٹریٹ سوڈیم لا ئٹس کو جدید ایل ای ڈی لائٹس پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ان ہدایات کی روشنی میں شعبہ ای اینڈ ایم نے فوری طور پر کام شروع کر دیا ہے۔شہر اقتدار میں 42000 سوڈیم سٹریٹ لائٹس کو جدید ایل ای ڈی پر منتقل کیا جا ئے گا، اس اقدام سے نہ صرف توانائی کے استعمال میں بچت ہو گی بلکہ ماہانہ بجلی کی مد میں 40 ملین روپے سے زائد کی بچت بھی ہو گی، مزید براں پہلے سے موجود سوڈیم لائٹس کوجدید ایل ای ڈی لائٹس پر منتقل بھی کیا جا ئے گا، قبل ازیں شعبہ ای اینڈ ایم نے اسلام آباد کی تمام بڑی شاہراہوں، گلیوں، گرین بیلٹس، پارکس میں 85 فیصد سے زائد سٹریٹ لائٹس کو بحال کر دیا ہے۔مزید براں چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کی ہدایت پر برسات سے پہلے کھلی اور ننگی بجلی کی تاروں اور اس طرح کے دیگر نقائص کو دور کرنے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں تاکہ عوام کو کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچایا جا سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔