ہومبریکنگ نیوزخیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس: بد نظمی اور دھکم پیل کے باعث تاخیر کا شکار

خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس: بد نظمی اور دھکم پیل کے باعث تاخیر کا شکار

پشاور(نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس تاخیر کا شکار ہے جبکہ ممبران اسمبلی تاحال اسمبلی ہال نہ پہنچ سکے۔
تفصیلات کے مطابق اسمبلی میں انتہائی رش کے باعث ممبران کو پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، اسمبلی ہال میں 300 وزٹرز کی گنجائش ہے، 1800 سے زائد وزٹرز کو کارڈ جاری کیے گئے ہیں۔
پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے اسمبلی ہال میں داخل ہونے کے لیے دھکم پیل کی گئی، اسمبلی میں نو منتخب ممبران کی آمد کے لیے گھنٹیاں بجائی جارہی ہیں جبکہ اب تک صرف 2 نو منتخب ممبران اسمبلی ہال پہنچ چکے ہیں۔
مسلم لیگ ن کی نو منتخب ثوبیہ شاہد اسمبلی ہال پہنچ گئی، ثوبیہ شاہد نے گھڑی اٹھا کر اسمبلی فلور پر کھڑی ہوگئی۔
پی ٹی آئی کارکنوں نے ثوبیہ شاہد کے خلاف نعرہ بازی کی، پی ٹی آئی کارکنوں نے ثوبیہ شاہد پر کاغذ اورلوٹا پھینک دیا جبکہ ثوبیہ شاہد نے لوٹا بھی اٹھاکر گھڑی کے ساتھ لہرا دیا۔
ثوبیہ شاہد نے لوٹا وزیر اعلیٰ کی کرسی پر رکھ دیا جبکہ اسمبلی اسٹاف نے وزیراعلیٰ کی کرسی سے لوٹا ہٹا کر ثوبیہ شاہد کو منع کردیا۔
اسمبلی اسٹاف کی جانب سے منع کرنے کے بعد ثوبیہ شاہد اپنی نشست پر بیٹھ گئیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔