ہومپاکستانخیبر پختونخوااسمبلی میں پی ٹی آئی کارکنوں نے ن لیگ کی ایم پی اے صوبیہ شاہد پر جوتا اور لوٹا پھینک دیا،ویڈیو سب نیوز پر

خیبر پختونخوااسمبلی میں پی ٹی آئی کارکنوں نے ن لیگ کی ایم پی اے صوبیہ شاہد پر جوتا اور لوٹا پھینک دیا،ویڈیو سب نیوز پر

پشاور(نیوزڈیسک)خیبر پختونخوااسمبلی کے اجلاس سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں نے مسلم لیگ ن کی ایم پی اے صوبیہ شاہد پر جوتا اور لوٹا پھینک دیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوااسمبلی کےاجلاس سے قبل گیلری سے نعرے بازی کی گئی ، جس پر اسپیکر ڈائس کے سامنے لیگی خاتون ہاتھ میں گھڑی پکڑ کر نعروں کا جواب دیتی رہیں۔
اس دوران پی ٹی آئی کارکنوں نے ن لیگ کی ایم پی اے ثوبیہ شاہد پر جوتا اور لوٹا پھینک دیا جبکہ پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے اپوزیشن پر پانی کی بوتلیں پھینکی گئیں۔


اسمبلی ہال میں پی ٹی آئی کارکنوں نے صوبیہ شاہد کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
اس سے قبل خیبرپختونخوا اسمبلی میں شدید بدنظمی اور دھکم پیل کے مناظر دیکھے گئے ، کارکنوں کی جانب سے تحریکِ انصاف کے حق میں نعرے لگائے گئے جبکہ مہمان سیکیورٹی حصار توڑ کر داخل ہوگئے، لوگ بغیرپاس کے دھکے دے کر اسمبلی حال میں داخل ہوئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔