اسلام آباد (سب نیوز )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کو وفاقی اردو یونیورسٹی کا 5 برس کے لیے وائس چانسلر مقرر کردیا۔وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت نے تقرری کا نوٹفکیشن جاری کردیا ہے۔ دو روز قبل وفاقی صدر مملکت نے ڈاکٹر بخت جہاں، ڈاکٹر محمد علی شاہ اور ڈاکٹر ضابطہ شنواری کے انٹرویو لیے تھے، جس کے بعد انہوں نے ڈاکٹر ضابطہ شنواری کو وائس چانسلر بنانے کی منظوری دی۔
صدر مملکت نے ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کو وفاقی اردو یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کردیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
