ہومبریکنگ نیوزسجاول کی سب جیل سے 3 قیدی کھڑ کی توڑ کر فرار، سکیورٹی عملہ معطل

سجاول کی سب جیل سے 3 قیدی کھڑ کی توڑ کر فرار، سکیورٹی عملہ معطل

سجاول(نیوزڈیسک)صوبہ سندھ کے ضلع سجاول کی سب جیل سے 3 قیدی کھڑکی توڑ کر فرار ہوگئے جس کے بعد سکیورٹی پر موجود تمام پولیس عملے کو معطل کر دیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق سب جیلر مشتاق سعید کا کہنا ہے کہ جوڈیشل سب جیل کے بیرک نمبر 3 سے تین قیدی کھڑکی توڑکر فرا ہوئے ، تینوں فرار قیدی مختلف جرائم میں ملوث تھے، قیدیوں کے فرار ہونے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔
دوسری جانب ایس ایس پی شہلا قریشی نے بتایا کہ سب جیل کی سکیورٹی پر موجود تمام پولیس عملے کو معطل کر دیاگیا ہے ، انکوائری کے بعد پولیس اور جیل حکام کے خلاف مزید کارروائی کی جائےگی۔
ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ تینوں مفرور قیدی چوری اور منشیات سمیت دیگرجرائم میں ملوث تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔