لاہور(سب نیوز)پنجاب میں حکومت سازی کا معاملے پر مسلم لیگ ن نے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا۔
اجلاس 21فروری کو جاتی عمرہ میں ہوگا، اجلاس کی صدارت مسلم لیگ ن کی نامزد وزیراعلی پنجاب مریم نواز کریں گی، اجلاس میں مسلم لیگ ن کے پنجاب سے منتخب ہونے والے ارکان اسمبلی شرکت کریں گے، اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی۔اجلاس میں حکومت سازی، سپیکر، ڈپٹی سپیکر کے انتخاب بارے بھی مشاورت ہوگی، تمام نو منتخب لیگی ارکان پنجاب اسمبلی کو پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کی ہدایت کر دی گئی۔
پنجاب میں حکومت سازی کیلئے مسلم لیگ ن کا پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
