ہومپاکستانملک میں آج کوروناویکسینیشن کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر جائے گی،اسد عمر

ملک میں آج کوروناویکسینیشن کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر جائے گی،اسد عمر

اسلام آباد، وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور این سی اوسی کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ انشا اللہ آج ملک میں اب تک ہونے والی کرونا ویکسینیشن کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر جائے گی۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں اسد عمر نے کہا کہ الحمدللہ لوگ رجسٹر بھی کر رہے ہیں اور ویکسین بھی بڑی تعداد میں لگائی جا رہی ہیں،اگر آپ نے ابھی تک نہیں لگوائی تو جلد ہی لگوائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔