اسلام آباد(سب نیوز)بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کو سائفر کیس اور توشہ خانہ میں سزاؤں کے بعد ملک بھر میں سوشل میڈیا بالخصوص ٹک ٹاک کی سروس جام کردی گئی ۔
عمران خان کو سزائیں سنانے سے قبل ہی ٹک ٹاک کو جام کردیا گیا اورٹک ٹاک پر کوئی بھی ویڈیو اور تصویر اپ لوڈ نہیں ہورہی ہے ۔واضح رہے کہ ٹک ٹاک پر پی ٹی آئی کا غلبہ ہے اور اس سوشل پلیٹ فارم کو پی ٹی آئی کارکنان سب سے زیادہ استعمال کررہے ہیں ۔
