ہومبریکنگ نیوزکب ،کتنی اور کہاں کہاں بارشیں ہوں گی ؟محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی

کب ،کتنی اور کہاں کہاں بارشیں ہوں گی ؟محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی

اسلام آباد(سب نیوز)آج سے 04 فروری کے دوران ملک بھر میں مزید بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطا بق آج سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک پر اثر انداز ہو رہا ہے جو اتوار تک برقرار رہے گا۔

حکام محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعہ اور ہفتے کے روز موسلادھار بارش کے باعث بلوچستان کے ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔

سندھ میں بھی جمعہ اور ہفتے کے روز ہلکی سے درمیانی بارش کی توقع کی جا رہی ہے۔

سندھ میں کراچی، سکھر، لاڑکانہ، دادو، میرپور خاص، نواب شاہ ، جیکب آباد اور کشمور میں بادل برسنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔