ہومبریکنگ نیوزدہشت گردوں کے مچھ بلوچستان میں ناکام حملے میں ہندوستانی ’’را‘‘ سے جڑے اکاؤنٹس سے متعلق ہوش ربا انکشافات

دہشت گردوں کے مچھ بلوچستان میں ناکام حملے میں ہندوستانی ’’را‘‘ سے جڑے اکاؤنٹس سے متعلق ہوش ربا انکشافات

اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان میں دہشتگردانہ حملوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی ”راء“کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔

بلوچستان کے علاقے ”مچھ“ میں دہشتگردوں کا بزدلانہ حملہ پسپا۔اس حملے کی ذمہ داری بھارتی سپانسرڈ کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی نے فوری قبول کی۔سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے حملہ پسپا ہوا اور دہشتگرد بھاگنے پر مجبور ہو گئے۔

جب مچھ حملہ جاری تھا، را سے جڑے اکاؤنٹس نے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ شروع کر دیا اور سب سے پہلے حملے کی خبر اپنے اکاؤنٹس سے جاری کی

یہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ”ان بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے پاس اس حملے کی اطلاع پہلے سے موجود تھی“۔بھارت، را سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے مسلسل پاکستان میں بدامنی اور انتشار پھیلا رہا ہے

چند دن قبل پاکستان نے پاکستانی شہریوں کے قتل میں ملوث بھارتی کرائے کے قاتلوں کو بھی ایکسپوز کیا جو انہی ”راء“ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے اِن دہشتگردانہ کارروائیوں پر خوشیاں منا رہے تھے ۔گرفتار بھارتی کرائے کے قاتلوں نے کچھ عرصہ قبل پاکستانی شہری شاہد لطیف کو سیالکوٹ جبکہ محمد ریاض کو راولاکوٹ میں قتل کیا

شاہد لطیف اور محمد ریاض کے قتل میں بھارتی دہشتگرد اشوک کمار انند اور یوگیش کمار براہ راست ملوث تھے،حیران کن طور پر جس دن اِن پاکستانی شہریوں کو قتل کیا گیا اُسی دن را سے جڑے انہی سوشل میڈیا اکاونٹس نے اِن کے قتل کی خبر کنفرم کر دی۔

بھارتی خفیہ ایجنسی ”راء“ ایک عالمی دہشتگرد تنظیم کا کردار کر رہی ہے۔گزشتہ سال سکھ رہنما ہر دیپ سنگھ نجر کا کینیڈا میں قتل اسی سلسلے کی کڑی ہے

بھارت نے پاکستان سمیت دیگر ممالک میں مختلف معصوم افراد کو دہشتگردانہ کارروائیوں میں قتل کیا مگر ان کی سرگرمیوں کے بارے کوئی بھی ٹھوس شواہد فراہم نہیں کیے

پاکستان کے سلامتی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بھارتی دہشتگردی کا جواب دینے اور اپنے شہریوں کو محفوظ بنانے کے لئے ہر وقت کوشاں ہیں ۔بھارت بین الاقوامی قونین کی مسلسل خلاف ورزیوں میں مصروف ہے

بھارت Universal Declaration of Human Rights (UDHR)کے آرٹیکل3 اورInternational Covenant of Civil and Political Rights (ICCPR)کے آرٹیکل 2 (4)کی مکمل خلاف ورزی کر رہا ہے۔

اقوام عالم کو چاہیے کے بھارتی کھلم کھلا دہشتگردی کے خلاف سخت ایکشن لیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔