ہومسائنس و ٹیکنالوجیٹوئٹر نے پہلی سبسکرپشن سروس متعارف کرادی

ٹوئٹر نے پہلی سبسکرپشن سروس متعارف کرادی

نیویارک ،سوشل میڈیا کی معروف مائیکرو بلاگنگ اور نیٹ ورکنگ سروس ٹویٹر نے پہلی بار اپنی سبسکرپشن سروس شروع کردی ہے جو صارفین کو اضافی سہولیات تک رسائی مہیا کرتی ہے، تفصیلات کے مطابق ابتدائی طور پر یہ سروس صرف کینیڈا اور آسٹریلیا میں شروع کی گئی ہے جسے ٹویٹر بلیو سبسکرپشن سروس کا نام دیا گیاہے، مذکورہ سروس کو لینے والے صارفین کو ایک اضافی بٹن تک رسائی حاصل ہوگی جو صارفین کو ٹویٹ میسج صفحے پر ظاہر ہونے سے 30 سیکنڈ قبل تک اسے منسوخ کرنے کا متبادل فراہم کرے گا،اس کے تحت محفوظ متن کو منظم طریقے سے رکھنے کے لیے انہیں بک مارک فولڈر بھی مہیا کیا جائے گا۔سروس کو حاصل کرنے والے افراد کو پریمیئم فیچرز، بک مارک آرگنائز ٹولز، میسج تھریڈ اور ان ڈو ٹوئٹ فیچر تک رسائی حاصل ہوگی۔ بک مارک فولڈرز صارفین کو اپنے محفوظ مواد کو منظم رکھنے میں مدد فراہم کریں گے۔کینیڈا اور آسٹریلیا میں یہ سروس بالترتیب 3.49 کینیڈین ڈالرز اور 4.49 آسٹریلین ڈالرز میں دستیاب ہوگی۔ٹوئٹر کی جانب سے آمدنی کے حصول کے متبادل ذرائع پر کام کیا جارہا ہے کیونکہ اس کے آمدنی کے بنیادی ذریعے اشتہارات کو مشکلات کا سامنا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔