Saturday, May 16, 2026
ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی اور عمران خان کیساتھ کھڑا رہوں گا، اسد قیصر کا قرآن پر حلف

پی ٹی آئی اور عمران خان کیساتھ کھڑا رہوں گا، اسد قیصر کا قرآن پر حلف

پشاور(سب نیوز)سابق اسپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ قرآن پاک پر حلف لیتا ہوں کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔

واضح رہے کہ سابق اسپیکر اسد قیصر کے الیکشن کے بعد پارٹی چھوڑنے کی زیرگردش خبروں کا معاملہ سامنے آیا تھا۔

اسد قیصر نے حلف اٹھاتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ انتخابات کے بعد بھی وفادار رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 29 سال سے پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں قرآن پر حلف لینا عجیب لگتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔