پشاور(سب نیوز)نگران وزیر اعلی جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے نوٹس لے لیا۔
وزیر اعلی نے محکمہ صحت کے حکام کو ہنگامی بنیادوں پر ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں ماہرین پر مشتمل خصوصی میڈیکل ٹیمیں بھیجنے کے علاوہ دیگر ضروری اقدامات اٹھائے جائیں
وزیراعلیٰ ارشد شاہ نے کہاکہ کوہستان میں خسرہ کے مزید پھیلاو کو روکنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں، خسرہ سے متاثرہ بچوں کی علاج معالجے کا خصوصی انتظام کیا جائے، علاقے کے لوگوں کو اس بیماری کے خلاف آگہی دینے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔
سید ارشد حسین شاہ نے مزید کہا کہ علاقے میں بیماری کی روک تھام اور متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے کے لئے دستیاب تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
