ہومپاکستاننگران وفاقی حکومت نے لاپتا افراد سے متعلق حکومتی کمیٹی فعال کردی

نگران وفاقی حکومت نے لاپتا افراد سے متعلق حکومتی کمیٹی فعال کردی

اسلام آ باد(سب نیوز) نگران حکومت نیلاپتا افراد سے متعلق حکومتی کمیٹی فعال کردی اور جبری گمشدگیوں سے متعلق 5 رکنی حکومتی کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔
کابینہ ڈویژن نے نگران وفاقی کابینہ کا فیصلہ وزارت داخلہ کو بھجوادیا۔کمیٹی کے سربراہ وزیر قانون و انصاف ہوں گے، کمیٹی ارکان میں وزیر دفاع اور وزیر قومی ورثہ و ثقافت شامل ہیں،کمیٹی میں وزیر انسانی حقوق بطور رکن حصہ ہوں گے،کمیٹی میں ایک ماہر قانون یا انسانی حقوق تنظیموں کا نمائندہ شامل ہوگا جب کہ کمیٹی کی رپورٹ اورسفارشات وفاقی کابینہ کو پیش کی جائیں گی۔
کمیٹی کیلئے وزارت داخلہ سیکریٹریل سپورٹ فراہم کرے گی، حکومتی کمیٹی جبری گمشدگیوں کے کیسز کاجائزہ لے گی، اس سے قبل نگران وزیرداخلہ جبری لاپتا افراد سے متعلق کمیٹی کے سربراہ تھے۔
در یں اثنا وزارت داخلہ نے مزید کسی بھی شخص کوغیر قانونی لاپتا نہ کرنے سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات پر تحریری جواب جمع کرانے سے قبل وزارت قانون وانصاف سے رجوع کرلیا ہے اور ایڈوائس مانگ لی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔