اسلام آباد(نیوزڈیسک)نگران وفاقی وزیرِ خزانہ شمشاد اختر 3 سال کے لیے چیئر پرسن سوئی سدرن بورڈ آف ڈائریکٹر نامزد ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق وزارتِ پیٹرولیم کے مطابق شمشاد اختر دوسری بار سوئی سدرن گیس کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کی چیئر پرسن نامزد ہوئی ہیں۔
شمشاد اختر کے انتخابات تک ایس ایس جی سی کے معاملات عبوری طور پر چلائے جائیں گے۔
نگران وزارت کے بعد شمشاد اختر چیئر پرسن ایس ایس جی سی کے انتخاب کا حصہ بن سکیں گی۔
شمشاداختر 3 سال کیلئے چیئر پرسن سوئی سدرن بورڈ آف ڈائریکٹر نامزد
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
