ہومپاکستانکارکن ہردروازے پر جائیں اور اسلام کیلئے ووٹ مانگیں: مولانا فضل الرحمان

کارکن ہردروازے پر جائیں اور اسلام کیلئے ووٹ مانگیں: مولانا فضل الرحمان

لکی مروت:قائد جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کارکن ہردروازے پر جائیں اور اسلام کیلئے ووٹ مانگیں۔لکی مروت میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ جے یوآئی نے کہا کہ آج یہودیوں کے مظالم پر پوری دنیا خاموش ہے،یہودیوں کے ایجنڈے کا پہلے روز سے مقابلہ کیا اور اسے چاروں شانے چت کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ ووٹ کی پرچی یہودیوں کے خلاف جہاد ہے اور اللہ نے ہمیں اس جہاد کا موقع دیا ہے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے درمیان تلخیوں کے خاتمے کیلئے ہم میدان میں اترے ہیں، تمام افغان حکومتیں ہندوستان دوست رہی ہیں اب موجودہ حکومت پاکستان دوست رہے گی۔ سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ اللہ نے ہمیں یہ توفیق دی کہ قطر میں حماس کی قیادت سے ملے اور فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہوگئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔