جدہ(خالد نواز چیمہ)بانی و چیئرمین مسلم ہینڈ انٹرنیشنل سید لخت حسنین عمرے کی ادائیگی کے لیے وفد کے ہمراہ لندن سے سعودی عرب پہنچ گئے ۔
جدہ کے بین الاقوامی کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ پر انجمن طلبہ سلام کے سابقہ رہنما خالدنواز چیمہ اور معروف سینیئر صحافی راجہ شعیب الطاف نے وفد کا استقبال کیا ۔
چار روزہ دورے کے دوران وہ مدینہ منورہ بھی جائیں گے اسکے بعد ترکی مصر اوردیگر ملکوں کا دورہ بھی کریں گے مسلم انٹرنیشنل دنیا بھر میں خیر بانٹ رہی ہے اس کے بہترین کارناموں کی وجہ سے دنیا بھر میں اس کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔
بانی چیئرمین مسلم ہینڈز کو حکومت پاکستان کی طرف سے نشان امتیاز بھی عطا کیا گیا ہےحال میں ہی ان کو اسلام کے فروغ کے لیے سماجی رفاہی خدمات کے پیش نظر امریکہ کی یونیورسٹی نے انہیں ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا۔
بانی و چیئرمین مسلم ہینڈ انٹرنیشنل سید لخت حسنین عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
