ہومتازہ ترینپارٹی ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات معمول کی بات ہے، رانا ثنا اللہ

پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات معمول کی بات ہے، رانا ثنا اللہ


فیصل آباد(نیوزڈیسک)سابق وزیرداخلہ و رہنما مسلم لیگ (ن) راناثنااللہ نے کہا ہے کہ پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات معمول کی بات ہے، حکومت بنا کر ملک کو بحران سے نکالیں گے۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں تقریب سے خطاب میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ ختم ہوئی، بحران کی ذمہ داری اُن پر ہے جنہوں نے ملک کو معاشی طور پر تباہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ 2018 کے انتخابات کا نتیجہ سننے سے پہلے ہی معلوم تھا کہ کیا ہونے والا ہے، سازش کے تحت ایک شخص کو ملک پر مسلط کیا گیا۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات معمول کی بات ہے، ایک ایک حلقے کے لیے 20 سے 25 امیدوار تھے، 20 میں سے صرف ایک ہی امیدوار کا انتخاب ہوسکتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ٹکٹوں کی تقسیم پر ایسا نہیں ہوسکتا کہ گلے شکوے نہ ہوں، ہمارے کارکنان نے ہمیشہ احتجاج کے دوران ڈسپلن کا راستہ اپنایا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔