اسلام آباد: وفاقی پولیس کے 40 افسران کی خدمات نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے سپرد کر دی گئیں۔
پولیس اہلکاروں کی تعیناتیاں ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر تین سال کے لیے کی گئی ہیں، جن میں 6 انسپکٹر، 16 سب انسپکٹر اور 3 لیڈی سب انسپکٹر شامل ہیں۔
اس کے علاوہ 1 اے ایس آئی، 2 ہیڈ کانسٹیبل، 10 کانسٹیبل اور 2 لیڈی کانسٹیبل بھی نفری کا حصہ ہیں۔
اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق این سی سی آئی اے نے نفری کی کمی کو پورا کرنے کے لیے وفاقی پولیس سے اہلکاروں کی فراہمی کی درخواست کی تھی۔
وفاقی پولیس کے 40 افسران کی خدمات این سی سی آئی اے کے سپرد
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
