تحریر : غلام مصطفی بلوچ ایڈووکیٹ
ووٹ بھی عدل کی ایک قسم ھے۔ ہر وہ فرد جو ووٹ کاسٹ کرنے کا اہل ہوتا ھے اس کی اولین ترجیحات میں یہ ہونا چاہئے کہ وہ اپنا ووٹ دیتے وقت اپنی ذات سے، آنے والی نسلوں سے، اپنے علاقے سے ، معاشرہ اور سماج سے اور اپنی ریاست سے عدل اور انصاف کرے۔ اگر وہ ایسا کرنے سے قاصر ہو گا تو یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ وہ سب کا مجرم ھے۔
بیلٹ پیپر محض ایک ووٹ پرچی کا نام نہیں ھے بلکہ اس میں آنے والی نسلوں کی تقدیر کا فیصلہ پوشیدہ ہوتا ھے، ان کے روشن مستقبل کی امید اور کرن آپکے بیلٹ پیپر سے جڑی ہوئی ہوتی ھے ۔ نظام پر قابض اشرافیہ کو کسی صورت یہ بات قابل قبول نہیں ہوتی ھے کہ ایک عام آدمی اس کے مفادات کے بر خلاف ووٹ کاسٹ کرے ۔ لہذا اشرافیہ ان پندرہ دنوں میں پندرہ لاکھ دفعہ ہر دن آپ سب کو ڈرانے اور خوف زدہ کرنے کی کوشش کرینگے۔ اس آلودہ نظام سے جڑے ہوے سب بینیفیشریز، مافیاز، پولیس ٹاوٹس، بھتہ خور گروہ ، مٹن چکن خور گروہ جن کا کھانا پینا کپڑے جوتے سب تمھارے خون پسینے کی کمائی سے منسلک ہیں۔ وہ اپنی اس بے روزگاری کے خاتمے کے خوف پر اٹھ کھڑے ہونگے ۔ وہ آپ سب کے ارادوں کو کمزور اور متزلزل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرینگے کیونکہ آپکی غلامی، خاموشی، بے حسی اور اندر کا خوف ہی ان کے روزگار کا ذریعہ ھے اور وہ اپنے زمینی خداووں کو اقتدار کی کرسی پر براجمان کروانے کیلئے کئی دہائیوں سے اس بھونڈے فارمولے پر عمل پیرا ہیں ۔ اپ اس وقت فیصلہ کن گھڑی پر کھڑے ہیں ۔ فیصلہ آپ نے کرنا ھے کہ کیا آپ ہمیشہ کیلئے اشرافیہ سے نجات چاہتے ہیں یا ان چوروں کی اولادوں اور نسلوں کی غلامی میں اپنے بچے دینا چاہتے ہیں ، اس دفعہ جب کوئی بھی شخص اپ سب کو ڈرانے یا خوف دلانے کی کوشش کرے، تو نوجوانوں اپ سب نے سب سے پہلے ذہن اور دل میں اس شخص کے سماجی اور معاشرتی سٹیٹس کا جائزہ لینا ھے کہ یہ خود کیا چیز ھے اسکی اپنی ذاتی حیثیت کیا ھے۔ جب اس پر غور کرو گے تو نوجوانوں
ایسے تمام قسم کے لوگوں میں چار قدریں مشترک آپ کو ملیں گی ۔
1۔ وہ جھوٹا اور خوشامد پرست انسان ہو گا
2۔ بددیانت اور کرپٹ ہو گا۔
3۔ بزدل اور ذہنی غلام ہو گا
4۔ اس نظام کا خود بینیفیشری ہو گا اور معاشرتی، سماجی، فلاحی لحاظ سے اپاہج ہو گا ۔
میرے پاکستانیوں ایسے لوگوں کا نہ اللہ تعالٰی کی ذات پر بھروسہ ہوتا ھے اور نہ ان کا کوئی نظریہ ہوتا ھے۔ خوشامد پرست اور بزدل کی کوئی تاریخ نہیں ہوتی ھے اور نہ کسی مورخ نے آج تک ایسے لوگوں کو تاریخ کا کبھی حصہ بنایا ھے ۔بہادر ، نڈر ، دلیر، خودار، غیرت مند ، بااصول ، حق اور سچ پر کھڑے ہونے والے لوگ ہی ہمیشہ تاریخ کی زینت ہوا کرتے ہیں۔ اس دفعہ اپنے ووٹ کا استعمال اپنے ہر تعلق اور رشتے کو بالاے طاق رکھ کر اپنے بچوں کے روشن مستقبل اور آزادی کی خاطر میرٹ پر کرے۔ اور اپنے نظریہ کو کسی بھی مصلحت پسندی کا شکار نہ ہونے دے۔
فیصلہ کن گھڑی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
