Friday, May 1, 2026
ہومبریکنگ نیوزمظاہر نقوی نے بلٹ پروف گاڑی کابینہ ڈویژن کو واپس بھیج دی

مظاہر نقوی نے بلٹ پروف گاڑی کابینہ ڈویژن کو واپس بھیج دی

اسلام آباد(سب نیوز)کابینہ ڈویژن کی طرف سے سابق جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کو بلٹ پروف گاڑی الاٹ کرنے کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

ذرائع کابینہ ڈویژن کے مطابق سابق جج مظاہر علی اکبر نقوی نے سرکاری بلٹ پروف گاڑی واپس کردی ہے۔ رجسٹرار سپریم کورٹ، وزارت داخلہ کی سفارشات پر سابق جج کو گاڑی الاٹ کی گئی تھی۔

بتایا گیا ہے کہ سابق جج نے 16 جنوری کو گاڑی سینٹرل پول کو واپس کر دی ہے۔ سابق جج مظاہر علی اکبر نقوی نے 10 جنوری کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ بلٹ پروف جیپ 2017 ماڈل بطور جج سپریم کورٹ ان کے زیرِ استعمال رہی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلٹ پروف گاڑی اس وقت پول میں موجود ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔